بینظیر انکم سپورٹ پروگرام

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 41 ارب روپے کے وظائف تقسیم

اسلام آباد (پاک صحافت) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چوتھی سہ ماہی وظائف کے تحت اب تک 46 لاکھ سے زائد مستحق خواتین کو 41 ارب روپے سے زائد رقم دی جا چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان بی آئی ایس پی کے نے کہا ہے کہ بینظیر کفالت کے تحت 90 لاکھ رجسٹرڈ گھرانوں میں رقم تقسیم کی جا رہی ہے، یہ وظائف 9 ہزار روپے فی گھرانہ سہ ماہی بنیاد پر تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ بینظیر کفالت کے ساتھ رجسٹرڈ گھرانوں کے بچوں کو تعلیمی وظائف بھی دیے جا رہے ہیں جس کے حصول کے لیے اسکول میں 70 فیصد حاضری لازمی ہے۔

بی آئی ایس پی کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ وظائف کی تقسیم آج بھی بینکوں کے ریٹیلرز کے ذریعے جاری رہے گی، وظائف کی ادائیگیاں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران معطل رہیں گی۔ ترجمان کا مزید بتانا ہے کہ 4 جولائی سے ادائیگیاں دوبارہ شروع کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے