عطا تارڑ

سزا ختم نہیں معطل ہوئی ہے، لاڈلے کو ریلیف دینا مقصود تھا۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ سزا ختم نہیں معطل ہوئی ہے، لاڈلے کو ریلیف دینا مقصود تھا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ توشہ خانہ پر شادیانے بجانے والوں نے بہت جلدی کی، مٹھائی نہ کھائیں، ابھی سائفر کا کیس لڑیں، سزا معطل ہونے پر بہت جلدی مٹھائی نہ کھا لیجیے گا، سزا اپنی جگہ قائم ہے، یہ ضمانت کی طرح ہے، اپیل میرٹ پر ہوگی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے جج نے جوڈیشل ریمانڈ پر دیا تھا جو کل ختم ہو رہا ہے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے کہ ملک میں 9 مئی جیسے واقعات ہوئے، یہ چور ہے، اس کی چوری ثابت شدہ ہے، اس نے توشہ خانہ کے تحائف بلیک مارکیٹ میں بیچے، دنیا بھر میں توشہ خانہ کے تحائف کو یادگار کے طور پر رکھا جاتا ہے، یہ واحد آدمی ہے جس نے توشہ خانہ کے تحائف کا کاروبار بنایا، ریاست مدینہ کا دعویدار، آج تک نہیں بولا کہ چوری نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ اس نے عدالت اور الیکشن کمیشن میں تسلیم کیا کہ توشہ خانہ کے تحائف بیچے، اس سارے کھیل میں صدر مملکت بھی شامل ہیں، صدر مملکت نے 14 اگست کو اپنے ہی پارٹی چیئرمین کی سزا 6 ماہ کم کردی۔ سائفر کا کیس جینوئن کیس ہے، سائفر جلسے میں لہرایا گیا، بھگتنا تو پڑے گا۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جج ہمایوں دلاور نے دو دن گواہوں کا انتظار کیا، بات تو تب تھی جب بطور گواہ توشہ خانہ کے سیکریٹری کو پیش کرتے، اپنے گھر کے گواہ لے آئے، یہ گواہ ان کے اپنے لوگ تھے، توشہ خانہ کیس کا ٹرائل 11 ماہ چلا ہے۔

پہلے جج ظفر اقبال تھے، ان پر حملے کیے گئے تو کیس ہمایوں دلاور کو ٹرانسفر ہوا، چالیس بار حاضری معافی کی درخواستیں منظور ہوئیں، جج ہمایوں دلاور نے یہی تو کہا کہ گواہ غیرمتعلقہ ہیں، چوری کی ہے، ڈکلیئر نہیں کیا ہے، بلیک مارکیٹ میں بیچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے