مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمن نے طبیعت ناساز ہونے کیوجہ سے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن نے طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے تمام تر سیاسی سرگرمیوں کو کچھ دنوں کے لئے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مولانا گزشتہ دو روز سے بخار میں مبتلا ہیں جبکہ ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کروایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن گزشتہ دو دنوں سے بخار میں مبتلا ہیں۔ جس کی وجہ سے انہوں نے سیاسی سرگرمیاں معطل کی ہیں اور وہ اس وقت ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائشگاہ پر آرام کررہے ہیں۔ ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کروایا گیا ہے جس کی رپورٹ منفی آئی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کو ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس پر مشاورت کے بعد طبعیت ناسازی کی وجہ سے انہوں نے اپنی تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔ یاد رہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان جاری اختلافات کو ختم کرنے میں مولانا دن رات کوشاں تھے اور اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے میں ان کا اہم کردار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے