بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ادائیگی کیلئے نئے ماڈل کی منظوری

کراچی (پاک صحافت) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بورڈ نے مالی امداد میں 25 فیصد اضافے اور بینک اکاؤنٹس کے ذریعے مستحقین کو ادائیگی کے لیے نئے ماڈل کی منظوری دے دی۔ خیال رہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بورڈ نے اپنے 58ویں بورڈ اجلاس میں ادائیگی کے نئے ماڈل کی منظوری دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے ماڈل کے تحت بینظیر کفالت کے مستحقین بینک اکاؤنٹس کے ذریعے رقوم حاصل کر سکیں گے، نقد امداد براہ راست ان کے بینک اکائنٹس کے ذریعے منتقل کی جائے گی۔ اس نئے پیمنٹ ماڈل کا پائلٹ ٹیسٹ ملک کے 4 منتخب اضلاع میں متعارف کرایا جائے گا، جس کی کامیابی کے بعد ملک بھر میں مستحقین اپنی پسند کے بینکوں میں کھاتے کھول سکیں گے۔

واضح رہے کہ بی آئی ایس پی بورڈ نے مستحقین کو دیے جانے والے وظیفے میں 25 فیصد اضافہ کرنے کے لیے انڈیکسیشن کمیٹی کی تجویز کی بھی منظوری دی، اضافے کے بعد سہ ماہی وظیفہ 7000 سے بڑھ کر 8750 روپے ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے