آصف زرداری

بلوچوں کو ان کی دھرتی کا حق دلوائیں گے، آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا حب کو بھی کراچی جیسا ہونا چاہیے۔ بھولے بھٹکے دوستوں کو سمجھائیں جو ہتھیار اٹھاتے ہیں۔ امن امان بہتر کریں تو کراچی کے سرمایہ کار حب آئیں گے۔ سابق صدر نے ان خیالات کا اظہار بلوچستان کے شہر حب میں جلسہ سے خطاب کے دوران کیا۔

تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری نے کہا کہ حب کا بجٹ یہاں نظر نہیں آتا شاید دوستوں کی جیب میں نظر آتا ہے، آپ ہمارے امیدواروں کو ووٹ دیں۔ آپ کی بقاء جمہوریت میں ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان کی بقا جمہوریت میں ہے۔ حب میں پانی کی سہولت اور یونیورسٹیاں ہونی چاہئییں۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ امن وامان بحال کریں گے تو کراچی کے سرمایہ کار خود یہاں آئیں گے۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ کیا کیا زیادتی نہیں ہوئی مگر کبھی لڑنے کی بات نہیں کی۔

واضح رہے کہ انھوں نے کہا کہ بلوچستان کا حق آپ کو دلائیں گے۔ بلوچوں کو ان کی دھرتی کا حق دلوائیں گے۔ ان دوستوں کو سمجھائیں جو ہتھیار اٹھاتے ہیں۔ آصف زرداری نے کہا کہ آپ کیوں ہتھیار اٹھاتے ہیں، جمہوریت کی طرف چلیں۔ جمہوریت پر چلنے سے مسائل حل ہوں گے۔ پیپلز پارٹی نے کبھی لڑنےکی بات نہیں کی۔ بلوچستان کی بقاء ہی جمہوریت میں ہے۔ کسی کابیٹا، بھتیجا، بھانجا مرتا ہے کیوں اس طرف جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے