پی ٹی آئی پنڈی کے سینئر نائب صدر گرفتار

راولپنڈی (پا ک صحافت) پی ٹی آئی میٹرو پولیٹن راولپنڈی کے سینئر نائب صدر حافظ زاہد کو گرفتار کر لیا گیا۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق حافظ زاہد کو چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما حافظ زاہد کو تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کر دیا گیا ہے۔ راولپنڈی پولیس نے بتایا ہے کہ حافظ زاہد کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف وزری اور کارِ سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج ہے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ تھانہ نصیر آباد میں 200 سے زائد پی ٹی آئی کے کارکنوں کو مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے