انوار الحق کاکڑ

بیرونی سرمایہ کاری کیلئے جامع اصلاحات کی ہیں۔ نگراں وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاری کیلئے جامع اصلاحات کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے وزارت توانائی کے زیراہتمام پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور امریکی فرم کے درمیان ہمالیائی نمک کی قدر میں اضافے اور برآمد کے مشترکہ منصوبے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ گہرے دیرینہ تعلقات ہیں۔ امریکا ہمارا تجارتی شراکت دار ہے، معاہدے سے نمک کی برآمد میں اضافہ ہوگا۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اہم جیو اسٹریٹجک پوزیشن کا حامل ہے، بیرونی سرمایہ کاری کیلئے کان کنی میں اصلاحات لارہے ہیں، بیرونی سرمایہ کاری کیلئے معدنیات میں اصلاحات لارہے ہیں، سرمایہ کاروں کو آسان ریگولیٹری ماحول فراہم کریں گے اور ہر ممکن سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کان کنی، آئی ٹی، زراعت، لائیو اسٹاک پرکام کررہی ہے، ایس آئی ایف سی سرمایہ کاروں کیلئے ون ونڈو آپریشن مہیا کررہی ہے، بیرونی سرمایہ کاری کیلیے کاکن کنی کے شعبے میں اصلاحات لارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے