عطا تارڑ

پی ٹی آئی دہشتگرد تنظیم بن چکی ہے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اب ایک دہشت گرد تنظیم بن چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان گاڑی میں بیٹھ کر کارکنوں کو پتھراؤ کی ہدایت دے رہے ہیں۔ پہلی بار ہوا ہے کہ کارکنوں نے پولیس پر شیلنگ کی ہے۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ان کے پاس عدالت میں جواب دینے کو ہے کچھ نہیں، ان کی فرد جرم سے کانپیں ٹانگ رہی ہیں، ان کو سمجھ نہیں آرہا کہ توشہ خانہ اور فرد جرم سے کیسے بچیں۔ آپ پولیس پر پتھراؤ کریں گے تو پولیس اپنا دفاع کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس پیٹرول بم ہے، ان کے پاس دہشتگر تنظیموں کے لوگ ہیں۔ ان کے پاس جو اسلحہ سامنے آیا ہے اس سے واضح ہوگیا کہ عمران خان وہاں جوڈیشل کمپلیکس میں جانی نقصان کراونا چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے