ملیحہ لودھی

بیانات سے لگتا ہے کہ اسرائیل کسی فلسطینی کو زندہ نہیں چھوڑے گا۔ ملیحہ لودھی

اسلام آباد (پاک صحافت) ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بیانات سے لگتا ہے کہ اسرائیل کسی فلسطینی کو زندہ نہیں چھوڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مشرق وسطی کی صورت حال انتہائی سنگین ہوچکی ہے، جنگ بندی کیلئے عالمی سطح پر اقدامات نظر نہیں آرہے، سلامتی کونسل اجلاس بھی بےنتیجہ ختم ہوگیا۔

ملیحہ لودھی کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کا اسرائیل سےمتعلق مؤقف واضح ہے، پاکستان کو اسرائیل کے خلاف سخت بیان دینا چاہئے اور غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر آواز اٹھانی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ سیز فائر نہ ہوا تو پورا خطہ متاثر ہوسکتا ہے، اسرائیل نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کی ہوئی ہے، غزہ کی ناکہ بندی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے