کیپٹن صفدر

ہائیکورٹ نے کیپٹن صفدر کے خلاف غداری کا مقدمہ خارج کردیا

پشاور (پاک صحافت) پشاور ہائی کورٹ نے لیگی رہنما کیپٹن صفدر کے خلاف غداری کا مقدمہ ثابت نہ ہونے پر کیس خارج کردیا۔ ان کے خلاف اداروں پر بیان بازی کا مقدمہ درج تھا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے کیپٹن صفدر کے خلاف غداری کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ بغاوت ثابت نہ ہونے پر عدالت نے مقدمہ خارج کردیا۔ عدالت کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے کہا کہ تین سال سے عدالت آتا رہا ہوں اور اگر کسی نے انصاف دیکھنا ہے تو خیبرپختونخوا کی عدالت آئے۔

کیپٹن صفدر کا مزید کہنا تھا کہ بغاوت کیس میں عدالت سے سرخرو ہوا ہوں اور امید ہے کہ باقی کیسز سے بھی بری ہوجاؤں گا اور انصاف ملے گا۔ اگر کسی نے بلاخوف انصاف کیا ہے کہ تو وہ خیبرپختونخوا کی عدالت نے کیا ہے۔ بلدیاتی انتخابات سے متعلق انھوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی جیت بھی نظریے کی جیت ہے اور پاکستان تحریک انصاف کو شکست ہوئی تو ایک نظریہ کو شکست ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری جنرل بنائے جانے کا امکان

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے