بالی ووڈ اداکار آفتاب سائبر فراڈ کا شکار، ڈیڑھ لاکھ روپے سے ہاتھ دھو بیٹھے

(پاک صحافت) بالی ووڈ کے سینئر اداکار آفتاب شیو ڈیسانی کے وائی سی فراڈ ( سائبر فراڈ) کا شکار ہوگئے، انہیں ڈیڑھ لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔  اس حوالے سے پولیس نے منگل کو بتایا کہ آفتاب شیو ڈیسانی کے ساتھ فراڈ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب انہیں ایک ٹیکسٹ میسیج موصول ہوا جس میں ان سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنا Know Your Customer (کے وائی سی)   تفصیلات جو کہ ایک بڑے نجی بینک سے لنک ہے اسے اپ ڈیٹ کریں۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی کی باندرہ پولیس کے ایک آفیشل کے مطابق اتوار کو پیش آنے والے واقعے کا پیر کو کیس درج ہوا، پولیس کے مطابق اداکار کو ایک نامعلوم موبائل فون نمبر سے یہ پیغام ملا تھا۔  پیغام میں آفتاب کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ اپنے کے وائی سی تفصیلات جو کہ بینک سے لنک ہے اسے اپ ڈیٹ کریں، ایسا نہ کرنے کی صورت میں انکا اکاؤنٹ معطل ہوجائےگا۔

واضح رہے کہ  آفتاب شیو ڈیسانی نے ٹیکسٹ میسیج میں موجود لنک کو کلک کر دیا۔ اور جب انہوں نے ہدایت پر عمل شروع کیا تو انہیں ایک پیغام موصول ہوا کہ ان کے اکاؤنٹ سے ایک لاکھ 49 ہزار اور 999 روپے منہا کرلیے گئے ہیں، جس پر انہوں نے بینک کے منیجر سے رابطہ کرکے ساری صورتحال سے آگاہ کیا اور منیجر کے مشورے پر پولیس کے پاس شکایت درج کروائی۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے