احسن اقبال

سمجھ نہیں آتا کہ عمران خان کا ہدف کیا ہے؟ یہ کس کے اشاروں پر سیاست کرتے ہیں، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آتا کہ عمران خان کا ہدف کیا ہے؟ یہ کس کے اشاروں پر سیاست کرتے ہیں۔ یہ بات قابل غور ہے کہ جب بھی پاکستان اور چین کے تعلقات کسی اہم موڑ پر پہنچتے ہیں تو عمران خان احتجاجی پروگرام کا اعلان کر دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ یہ بات قابل غور ہے کہ جب بھی پاکستان اور چین کے تعلقات کسی اہم موڑ پر پہنچتے ہیں تو عمران خان احتجاجی پروگرام کا اعلان کر دیتے ہیں۔ سمجھ نہیں آتا کہ یہ کس کے اشاروں پر سیاست کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کی اسمبلیاں قرارداد پاس کرچکی ہیں کہ انہیں پنجاب کے الیکشن وقت سے پہلے قبول نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 14 مئی تک جلسے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ 14 مئی تک جلسے کروں گا، جب تک الیکشن نہیں ہوتے سانس نہیں لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے