شہبازشریف

وزیراعظم کا ملک بھر میں یوم تقدس قرآن منانے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے 7 جولائی کو ملک بھر میں یوم تقدس قرآن منانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سویڈن واقعے کے خلاف 7 جولائی کو ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی، وزیراعظم نے تمام جماعتوں سمیت پوری قوم کو احتجاج میں شریک ہونے کی اپیل بھی کی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم ایک زبان ہو کر شیطانی ذہنوں کو پیغام دے گی اور جمعہ کو ملک بھر میں سویڈن واقعے کی مذمت میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں۔

علاوہ ازیں سویڈن واقعے پر وزیراعظم نے جمعرات کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے واقعے پر قومی لائحہ عمل مرتب کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے