صدر عارف علوی

شہادت امام حسینؑ کا فلسفہ ظلم و جبر کے خلاف ہر قیمت پر ڈٹ جانا ہے، صدر مملکت

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت عارف علوی نے یوم عاشور کے موقع پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ  شہادت امام حسین ؓؑ کا فلسفہ ظلم و جبر کے خلاف ہر قیمت پر ڈٹ جانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  یومِ عاشور عظیم تر مقصد کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا درس دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے جاری پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسین ؑکے ساتھی ان کے شانہ بشانہ کھڑے تھے۔ یہ دن ہمیں وفاداری، راستبازی اور حق و انصاف کے لیے جدوجہد کرنے والوں کا ساتھ دینے کی اہمیت سکھاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین ؑ نے طاقت اور تعداد کم ہونے کے باوجود اسلام کے اصولوں، اقدار سے دستبردار ہونے سے انکار کیا، انہوں نے اسلام کی حقیقی تعلیمات کے تحفظ کے لیے اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت اپنی جان قربان کر دی۔

واضح رہے کہ صدرِ مملکت نے کہا کہ عاشورہ کے موقع پر ہمیں مختلف مکاتب فکر کے درمیان مکالمے اور افہام و تفہیم کی اہمیت کو بھی یاد رکھنا چاہیے، تمام پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ متحد ہو کر اور اپنے اختلافات کو بھلا کر پاکستان کی ترقی کیلئے کام کریں۔  ان  کا یہ بھی کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں حضرت امام حسینؑ کی قربانیوں سے سبق حاصل کرنے، ہمت، استقامت اور دلیری کے ساتھ آگے بڑھنے کی توفیق عطاء کرے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے