بلاول بھٹو

بلاول کا ڈی آئی خان واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ

پشاور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کے پی کے لوگوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، عوام کو اعتماد میں لیے بغیر دہشت گردوں سے بات چیت شروع کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اے پی ایس کے شہداء کو بتایا جائے کہ ان کے خون کا سودا کس نے کیا؟ جس طریقے سے دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا ہے، یہ افسوس کی بات ہے، ہم سب نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کئی قربانیاں دیں۔ سابق وزیرِ خارجہ نے کہا کہ سنگین دہشت گردی میں ملوث افراد کو جیل سے نکالا گیا، افغان جیلوں سے پاکستان کے خلاف کارروائی کرنے والوں کو طالبان حکومت نے نکالا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان حکومت نے اس اقدام کو روکنے کی کوشش بھی نہیں کی، گزشتہ روز کا واقعہ اس بات کی مثال ہے کہ ہم نے کس قسم کا امن قائم کیا ہے، ایک غلط فیصلے کی وجہ سے پاکستان سالوں پیچھے چلا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ججوں کو ڈکٹیشن دینے کا دروازہ بند کر دیا جائے تو انصاف سب کو مل سکتا ہے، شہید بھٹو کے قتل میں ملوث ججوں، وکلاء اور سیاست دانوں کو بے نقاب کیا جائے، صدارتی ریفرنس کے ذریعے قائد عوام کو انصاف دلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے