مریم اورنگزیب

مشکل وقت ہے عوام کو حکومت کا ساتھ دینا ہوگا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی دی ہوئی مہنگائی کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت ہے عوام کو حکومت کا ساتھ دینا ہوگا۔  مریم اورنگزیب نے کہاکہ معاشی تباہی کے باوجود وزیراعظم عوام کے ریلیف کا سوچ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وقت گزرگیا جب وزیراعظم سویا ہواور ڈالرمہنگا ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت عوام کے بارے میں سوچ رہی ہے وزیراعظم رات کو سوتے نہیں ہیں۔ وہ وقت ختم ہوگیا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہو اور وزیر اعظم کو علم نہ ہو، اب ٹماٹر، آلو اور پیاز ہر چیز سستی ہوگی، عوام کاروباری حلقوں کو حکومت کا ساتھ دینا ہوگا۔

واضح  رہے کہ وزیراطلاعات نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے،  پنشنرز کیلئے بھی خوشخبری آرہی ہے۔ عمران خان کی دی ہوئی مہنگائی کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، بجٹ سے ملک میں معاشی استحکام ہو گا اورغریب کو ریلیف ملے گا، زراعت آئی ٹی، صنعت اور نوجوانوں کے لیے تاریخی اعلانات کرنے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے