مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کیلئے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب کیلئے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اراکین نے وزیراعلی پنجاب کے لیے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں، جبکہ کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔

عظمی بخاری، سمیع اللہ خان، منشا اللہ بٹ، غزالی سلیم بٹ اور دیگر پنجاب اسمبلی پہنچے، ن لیگ کے اراکین اسمبلی نے مریم نواز کے کاغذات نامزدگی سیکرٹری اسمبلی کو جمع کروائے۔

اس موقع پر سیکریٹری اسمبلی عامر حبیب نے اپنے چیمبر میں کاغذات وصول کیے۔ دوسری جانب سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا آفتاب احمد خان نے اپنے کاغذات نامزدگی خود جمع کرائے۔

کاغذات جمع ہونے کے بعد سیکریٹری اسمبلی اسکروٹنی کے بعد حتمی ناموں کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں بل گیٹس سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی دارالحکومت ریاض میں ڈبلیو ای …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے