شہباز شریف

بلاول بھٹو کے مناظرے کا چیلنج کراچی کی بارش میں بہہ گیا۔ شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کے مناظرے کا چیلنج کراچی کی بارش میں بہہ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایک کلیئر مینڈیٹ عوام دیتے ہیں 8 فروری کو جو کہ مجھ لگ رہا ہے ان جلسوں کے بعد تو یہ اللہ تعالی کی ایک بہت بڑی نعمت ہوگی۔ اگر کلیئر مینڈیٹ نہیں آتا تو بیٹھ کر سوچیں گے۔ پاکستان کو ہمالیہ جیسے چیلنجز درپیش ہیں، کوئی ایک جماعت ان سے نہیں نمٹ سکتی۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کو واضح مینڈیٹ ملا تو بھی مشاورت سے چلیں گے، ادارے بھی مشاورت میں شامل ہیں۔ پیسوں سے ووٹ خریدنا ووٹ کی بدترین توہین ہے، عمران خان کے دور میں پاکستان میں کرپشن بڑھی۔ نواز شریف کے دور میں 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئی اور کرپشن کو ضرب لگی۔

انہوں نے کہا کہ آج کچھ سنجیدہ معاملات پر بات کرنا چاہتا ہوں، الیکشن میں عوام بیلٹ باکس کے ذریعے ووٹ سے فیصلہ کریں گے، انتخابی مہم آخری لمحات میں ہے، عوام کے فیصلے کا تعلق پاکستان کے مستقبل سے ہوگا، کروڑوں بچے اور بچیاں الیکشن میں ووٹ ڈالیں گے، نوجوانوں کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ انتخابات سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے