پی ٹی آئی کے 9 رہنماؤں کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے 9 رہنماؤں کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کردیے گئے۔ دوسری جانب  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا ڈپلومیٹک پاسپورٹ بھی منسوخ کیا گیا ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 9 رہنماؤں کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کردیے گئے۔ شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک، اعظم سواتی، علی امین گنڈا پور کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب، عون عباس بپی، زرتاج گل اور علی محمد خان کے بھی ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کر دیے گئے۔ اس کے علاوہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا ڈپلومیٹک پاسپورٹ بھی منسوخ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے