اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ایک اور نیا معاہدہ طے پاگیا

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ایک اور نیا معاہدہ طے پاگیا

ابوظہبی (پاک صحافت) متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مالیاتی تعاون کے شعبے میں ایک نئی مفاہمت پر دستخط کئے گئے ہیں۔

ابوظہبی میڈیا آفس نے بدھ کے روز ٹویٹر پر کہا کہ ابوظبی سیکیورٹیز ایکسچینج نے تل ابیب اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ دونوں مارکیٹوں کے مابین تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

یہ معاہدہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے کا حصہ ہے، امارات نے 15 ستمبر کو امریکا میں اسرائیل کے ساتھ مختلف شعبوں میں تجارتی معاہدوں کا اعلان کیا تھا۔

تل ابیب اسٹاک ایکسچینج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بدھ کے روز مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے گئے، اس معاہدے سے معاشی نمو کو تیز کرنے اور تکنیکی جدت طرازی کی مدد سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی راہ کا نقشہ وضع کیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائیٹرز کے مطابق اس سے سیکیورٹیز کی دوہری فہرست سازی، باہمی تجارت، سرمایہ کاروں کی دوسری مارکیٹ تک رسائی اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تبادلے کی راہ ہموار ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کے بعد متحدہ عرب امارات کا اسرائیل کے لیے متعین سفیر محمد الخاجہ اسرائیل پہونچے تھے جہاں انہوں نے اسرائیلی وزارت خارجہ میں اپنی اسناد پیش کیں۔

عبرانی ٹی وی چینل کے اے این کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے اماراتی سفیر کی آمد کا خیر مقدم کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

امریکہ یونیورسٹی

امریکہ میں احتجاج کرنے والے طلباء کو دبانے کیلئے یونیورسٹیوں کی حکمت عملی

(پاک صحافت) امریکی یونیورسٹیاں غزہ میں نسل کشی کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے طلباء …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے