بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا عمران خان کے بیان کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیان کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم اپنی تاریخ کو دیکھتے ہوئے ایسے بیانات کو سنجیدگی سے لیتے ہیں، عمران خان کے حالیہ بیان کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان کی پارٹی آج تک دہشت گردوں کو فنڈز فراہم کرتی ہے، مجھ پر یا خاندان پر حملہ ہوا تو ان تمام باتوں کو مدنظر رکھا جائے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ ماضی میں دہشتگرد تنظیموں کی جانب سے مجھے اور میری پارٹی کو دھمکیاں دی گئیں، اب عمران خان نے میرے والد آصف زرداری پر جھوٹے الزامات لگائے ہیں جس سے میرے خاندان کیلئے خطرات بڑھ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اقتدار میں تھا تو اس نے دہشتگردوں کو رہا کیا، اس طرح کی گفتگو کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دے سکتے، ہم اپنی سیاست کو زہر آلود نہیں کرسکتے۔ ایسے رویے ہماری جمہوریت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ دہشتگردی کا شکار ہونے اور فرنٹ مین کے پروپیگنڈے کو برداشت نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے