مریم نواز

نوازشریف پہلے سے زیادہ طاقت کیساتھ پاکستان واپس آئیں گے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف بہت جلد پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ پاکستان واپس آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وطن واپسی پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو نوازشریف کی طرف سے سلام، جب تم میرے لوگوں میں جانا تو میرا پیار بھرا سلام دینا، آپ کا شکریہ کہ اتنی بڑی تعداد میں اپنی بہن اور بیٹی کا استقبال کیا، آپ کا اور میرا قائد بہت جلدی انشاءاللہ آپ کے درمیان موجود ہوگا. ان لوگوں نے نوازشریف کو بار بار نکالا، 3 بار اللہ نے حکومت دی، انہوں نے 3 بار حکومت سے نکال دیا، 2 دفعہ ملک سے نکال دیا، آج بھی نوازشریف اس ملک کا سب سے بڑا لیڈر ہے، وہ بار بار واپس آیا، پہلے سے بڑھ کر طاقت سے واپس آیا، انشاءاللہ وہ آنے والے دنوں میں پھر واپس آئے گا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کے خلاف سازش کرنے والے سارے کردار اپنے اپنے انجام کو پہنچے ہیں یا نہیں؟ نوازشریف نے تم سے انتقام نہیں لیا، مریم نواز نے تم سے انتقام نہیں لیا، شہبازشریف نے انتقام نہیں لیا، تم اللہ کے حساب کا نشانہ بنے ہو۔ میں پاکستان کی عوام سے بھی مخاطب ہوں، مجھے اور نوازشریف کو احساس ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے، بجلی، روٹی مہنگی ہے، میں قوم سے وعدہ کرنا چاہتی ہوں کہ وہ نوازشریف ہی تھا جس نے 3 مرتبہ قوم کو مشکل سے نکالا اور ہر مرتبہ ترقی کے راستے پر ڈالا تو امید رکھیں انشاءاللہ ترقی کرتا ہوا پاکستان بہت جلد واپس آئے گا۔ ایسے انسان کو باہر نکالا گیا محض ایک اقامے پر، جس کی 9 سال کی کارکردگی کو 75 سالہ تاریخ سے باہر نکال دو تو پاکستان میں کھنڈرات کے علاوہ کچھ نہیں بچتا، پاکستان کو نااہلی کی سزا ملی یا اہلیت کی سزا ملی، انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب نوازشریف کی قیادت میں ملک ایک بار پھر آگے بڑھے گا۔

مریم نواز نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اس شخص کو مہنگائی کا خیال آرہا ہے جو اپنے دور میں فرعونیت سے کہتا تھا کہ مجھے مہنگائی کا ٹی وی سے پتا چلا ہے، جو پرچیاں پڑھ کر قیمتیں بتاتا تھا، پہلے پچھلے 5 سال کا حساب ہوگا، 4 سال کی نااہلی سے معیشت کو جس حال میں پہنچایا گیا ہے، کچھ وقت لگے لیکن اسحاق ڈار پر یقین رکھو معیشت کو اس عذاب سے نکالیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کو طعنے دینے والے سن لیں، ابھی چند دن پہلے حکومت بھی خود توڑی اب رو بھی خود رہا ہے۔ رونے کی تیاری کرلو، باقی زندگی رونا پڑے گا، چند دن پہلے پنجاب میں اسی کی حکومت تھی، بلوچستان اور کے پی کے میں بھی حکومت اسی کی تھی، گلگت بلتستان میں بھی آج اس کی حکومت ہے لیکن الزام نوازشریف کو دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے