مریم نواز

ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز جاتی امراء پہنچ گئیں

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز جاتی امراء پہنچ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز علامہ اقبال ائیرپورٹ سے قافلے کی صورت میں اپنی رہشگاہ جاتی امراء پہنچ گئی ہیں، کیپٹن (ر) صفدر اور مسلم لیگ (ن) کی دیگر قیادت بھی ان کے ہمراہ تھی۔ جبکہ کارکنوں کی بڑی تعداد بھی قافلے میں موجود تھی۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر مریم نواز کا پرتباک استقبال کیا گیا، کارکنوں کی جانب سے قافلے پر گل پاشی کی گئی اور مریم نواز کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔ اس سے قبل لاہور ائیرپورٹ پر خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف بہت جلد پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ پاکستان واپس آئیں گے، مسلم لیگ (ن) الیکشن سے نہیں ڈرتی جب بھی ہوں گے پنجاب میں بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے