بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا بارش متاثرین کو نقد امدادی رقم دینے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سندھ میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد کو نقد امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین کو 25 ہزار روپے امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ سندھ میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جہاں دیکھیں تباہی ہی تباہی ہے، مشکل گھڑی میں عوام کی مدد کرنی ہے۔

چیئرمین پی پی پی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ کے ذریعے 25 ہزار روپے متاثرین کو دی جائے گی۔ جبکہ اگلے مرحلے میں بحالی کا کام کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے پہلے بھی درخواست کی تھی اب پھر سے امداد میں اضافے کی ڈیمانڈ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے