ایپل

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے کے بہت ہی قریب

کیلیفورنیا (پاک صحافت) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرنے کے بہت قریب پہنچ گئی۔  جی ہاں امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل 3کھرب ڈالرز کی مارکیٹ  ویلیو رکھنے والی  دنیا کی پہلی کمپنی بننے والی ہے۔ ایپل کی مارکیٹ ویلیو پہلی بار اگست 2018 میں 1 کھرب ڈالرز تک پہنچی تھی جبکہ  اگست 2020 میں اس کمپنی کی مارکیٹ ویلیو 2 کھرب ڈالرز سے تجاوز کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق  ایپل کے شیئرز پیرکو پری مارکیٹ ٹریڈنگ میں تقریباً 1 فیصد بڑھ کر  181.75 ڈالرز کے قریب  پہنچے جبکہ 3 کھرب کی مارکیٹ ویلیو کو عبور کرنے کے لیے ایپل کے  اسٹاک کو 182.85 ڈالرز تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔ اگر ایپل کمپنی یہ فاصلہ عبور کرلیتی ہے تو وہ 3 کھرب کی مارکیٹ ویلیو رکھنے والی دنیا کی پہلی کمپنی بن جائے گی۔

واضح رہے کہ صرف اس سال ایپل کے  شیئرز میں 35 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ کمپنی کو اپنے نئے آئی فون 13 اور دیگر پرانے ماڈلز کے ساتھ ساتھ ایپل میوزک، ایپل ٹی وی+، آئی کلاؤڈ اور  مشہور ایپ اسٹور جیسی سبسکرپشن سروسز کی بڑھتی ہوئی مانگ سے فائدہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے