شیری رحمان

عمران خان گرفتاری کے ڈر سے چھپ رہے ہیں۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ دوسروں کو نہ گھبرانے کی تاکید کرنے والے عمران خان اب خود ہی گرفتاری کے ڈر اور خوف سے چھپ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکی دینے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کا نوٹس لینا خوش آئند ہے، ججز اور پولیس افسران کو دھمکیاں دینے کی روش قابل تشویش ہے، دھمکیوں کے معاملے کو سنجیدہ نہ لیا گیا تو یہ روایت بن جائے گی۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا، بے نظیر نے عدالتوں کا سامنا کیا لیکن ججز کو دھمکی نہیں دی۔ پی ٹی آئی حکومت میں آصف علی زرداری کا مہینوں ریمانڈ دیا جاتا تھا، یہ دو دن کے ریمانڈ پر جج کو دھمکی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان عدالتوں اور ادراوں کے لاڈلے رہے وہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں، غلطی تسلیم کرنے بجائے عمران خان اب بھی ملک بند کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے