خواجہ آصف

حکومت نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی ائیر پورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی ائیر پورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے حکومتی اہداف کے حولے سے ٹوئٹ کر دیا جس میں ائیر پورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمارا ہدف لاہور، کراچی اور اسلام آباد تینوں ائیر پورٹس کو آؤٹ سورس کرنا ہے۔ اسلام آباد مئی کے وسط تک تیار ہوجائے گا، جبکہ دونوں ائیر پورٹس بھی جلد آؤٹ سورس کردیئے جائیں گے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کو ہی یورپی یونین اور برطانیہ سے کلیئر کر دیا جائے گا۔ جبکہ پرانے طرز کی ویزا پالیسی کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔ ہم ہوٹل کے کاروبار میں نہیں آنا چاہتے اس لئے نجی شعبے کو اس کا خیال رکھنے دیا جائے گا ۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں اس بات کا یقین دلایا کہ وہ عوام کے مسائل سے پوری طرح واقف ہیں جلد ہی ان کو حل کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے