فیصل کریم کنڈی

بلاول بھٹو وزیرِ اعظم بنیں گے تو عوام کی مشکلات ختم ہونگی،  فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری وزیرِ اعظم بنیں گے تو عوام کی مشکلات ختم ہوں گی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 90 لاکھ غریب خاندانوں کی مالی امداد جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے جاری بیان میں کہاکہ اس وقت صرف پاکستان پیپلز پارٹی عام انتخابات کا مطالبہ کر رہی ہے، ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے عام انتخابات ضروری ہیں، الیکشن کمیشن کو چاہیے جلد انتخابات کے لیے شیڈول کا اعلان کرے۔

واضح رہے کہ فیصل کریم کنڈی نے مزیدکہا کہ  بلاول بھٹو زرداری وزیرِ خارجہ بنے تو پاکستان کی عالمی ساکھ بحال ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی بدحالی غریبوں سے جینے کا حوصلہ چھین رہی ہے، پیپلز پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو ملک ترقی کرتا ہے اور نوجوانوں کو روزگار ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے