آپریشن

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک

راولپنڈی (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں کئے جانے والے آپریشن میں دہشت گردی کے متعدد وارداتوں میں ملوث کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہلاک ہوگیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں آپریشن کیا جس میں ٹی ٹی پی کا دہشت گرد مارا گیا۔ ہلاک دہشت گرد صفی اللہ کا تعلق میر علی سے تھا اور وہ فروری میں غیر سرکاری تنظیم کی 4 خواتین کے قتل میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ علاقے سے دہشت گردوں کے صفایا کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔ اس سے قبل بھی 15 ستمبر کو سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے