اعظم نذیر

صدر نے اسمبلی کا اجلاس نہ بلوا کر آئین سے روگردانی کی۔ اعظم نذیر تارڑ

لاہور (پاک صحافت) اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ صدر نے اسمبلی کا اجلاس نہ بلوا کر آئین سے روگردانی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہمنا اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ صدر مملکت نے وقت پر قومی اسمبلی کا اجلاس بلوانا ہوتا ہے لیکن ڈاکٹر عارف علوی نے وقت پر اجلاس نہ بلوا کر آئین پاکستان سے روگردانی کی ہے۔ اگر صدر مملکت نے اجلاس نہیں بلانا تو 21 ویں روز تو اجلاس ہونا ہی ہوتا ہے۔

اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر عارف علوی ملک کے صدر کسی سیاسی جماعت کے نہیں، نامکمل اسمبلی کا تصور آئین میں نہیں ہے، جب استعفی دے کر گئے تھے تب بھی اسمبلی کی کارروائی ہوئی، صدر کے پاس مشورہ دینے والے کافی لوگ ہیں ، اس لیے اس حال تک پہنچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو وزیراعلی پنجاب منتخب ہونے کے بعد کارکردگی دکھانی چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے