شاہد خاقان

بد نصیبی ہے کہ حکمران مہنگائی کی وجوہات بتانے سے قاصر ہیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ملک میں بڑھتی مہنگائی سے متعلق بیان میں پی ٹی آئی حکومت کو نااہل ترین حکومت قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ بد نصیبی ہے کہ حکمران مہنگائی کی وجوہات بتانے سے قاصر ہیں، ان کا کہنا ہے کہ آج اسٹاک مارکیٹ 2ہزار پوائنٹس گر گئی ہے جس سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے جن کے ذمہ دار وزیر اعظم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بی آئی ایس پی میں چار ارب روپے غبن ہوا  اور پی ٹی آئی حکومت نے اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ، یعنی چوروں نے اپنی ہی چوری کی رپورٹ کو مسترد کر دیا۔ شاہد خاقان عباسی نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کہا کہ کل شام تک 18 ترجمان رکھے ہوئے تھے حکومت نے جن کا کام صرف پیسے لے کر جھوٹ بولنا اور گالم گلوچ کرنا ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران ن لیگ کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں 18 فیصد اضافہ ہو چکا ہے ہر چیز پر کہتی ہیں کہ عالمی سطح پر مہنگائی ہے، ہمارے پڑوس میں بھی ملک ہے وہاں مہنگائی پاکستان کی نسبت آدھی سے بھی کم ہے۔ دنیا کے 200 ممالک میں مہنگائی میں پاکستان کا تیسرا نمبر ہے، عمران خان صاحب مزید رہے تو پاکستان  نمبر ون پر آجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے