یوم استحصال کشمیر

کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ملک بھر میں ریلیاں

اسلام آباد (پاک صحافت) آج یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں ریلیاں نکالی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے دوسرے سال کے موقع پر پاکستانی شہریوں کی جانب سے ریلیاں نکال کر کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا۔ اسی مناسبت سے آج یوم استحصال کشمیر اسلام آباد سمیت دیگر تمام شہروں میں منایا گیا۔

یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر صبح 9 بجے ایک منٹ کے لیے خاموشی اختیار کی گئی اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک منٹ کے لیے ٹریفک روکا گیا۔ کشمیریوں کی حمایت میں مختلف پلے کارڈز اور تصاویر مختلف شہروں میں نصب کئے گئے۔ اسلام آباد میں بھی صدر مملکت عارف علوی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت وفاقی کابینہ کے دیگر حکام کی سربراہی میں ایک ریلی نکالی گئی۔

صدر عارف علوی نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ بھارت کو پیغام ہے کہ جب تک کشمیریوں پر مظالم بند نہیں کریں گے ان سے کوئی بات نہیں کی جائے گی، بھارتی حکومت نے آزادی کے اصولوں کو پامال کیا ہے، پاکستان مقبوضہ کشمیر کو آزاد کراکے رہے گا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پاکستانی عوام بھارتی حکومت کے کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے یکطرفہ اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی ایک پیغام جاری کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد بھارتی حکومت کے غیرانسانی و غیرقانونی اقدامات کو روکنے کے لئے عملی اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمٰن

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے