خواجہ آصف

اساتذہ سے اظہار یکجہتی، خواجہ آصف احتجاجی مظاہرے میں پہنچ گئے، حکومت پر کڑی تنقید

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے اساتذہ سے اظہار یکجہتی کرنے کے لئے احتجاج میں پہنچ گئے، اس موقع پر خواجہ آصف نےپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق استاذہ کے احتجاج کے دوران ن لیگ کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ  مہنگائی سے جان چھوٹنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ عمران خان سے جان چھوٹ جائے، حکمران ملک کی طرح اساتذہ پر بھی اپنی مرضی مسلط کر رہے ہیں۔ خواجہ آصف نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ  قلم کی جنبش سے سولہ ہزار بندوں کو بے روزگار کر دیا، یہ لوگ کہاں جائیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے سرکاری اسکول و کالجز میونسپل کارپوریشن کے ماتحت کرنے کے معاملے کے خلاف وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں تیسرے روز تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں۔ دوسری جانب جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحت آج تمام اسکولوں میں ہڑتال و بائیکاٹ کرتے ہوئے سیکڑوں اساتذہ و غیر تدریسی ملازمین پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

9 مئی

سانحۂ 9 مئی کے ذمے داروں کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، افواجِ پاکستان

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے