بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام تیز کرنے کی ہدایت

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو نے سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت سیلاب کی صورتحال اور امدادی کام کا جائزہ اجلاس وزیراعلیٰ ہاوس کراچی میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور مختلف محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن علاقوں میں ابھی پانی موجود ہے اس کی نکاسی جلد کریں، گھروں کی تعمیر کا منصوبہ حتمی کر کے کام شروع کروائیں اور ہاریوں کو بیج اور کھاد کی مد میں جو مدد کرنی ہے اس کو فوری شروع کریں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پہلے آگاہ کریں کہ لوگوں کو این پی ڈی ایم اے اور سندھ حکومت نے مل کر کیا سامان دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے