مریم اورنگزیب

ن لیگ کا عام انتخابات کے بروقت انعقاد کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) ن لیگ نے عام انتخابات کے بروقت انعقاد کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹویٹر) پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے مسلم لیگ (ن) نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) لاہور ہائیکورٹ کے ریٹرننگ افسران سے متعلق فیصلے کے خلاف لارجر بینچ میں فریق بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے پارٹی کو گرین سگنل دے دیا، مسلم لیگ (ن) کی لیگل ٹیم نے پٹیشن تیار کرنا شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے