خرم دستگیر

بجلی کے بلوں کا بہت دکھ تھا مگر وزیراعظم نے فوری طور پر ریلیف دیا۔ خرم دستگیر

گوجرانوالہ (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں کا بہت دکھ تھا مگر وزیراعظم شہباز شریف نے فوری طور پر ریلیف دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی خرم دستگیر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب سے بجلی کی ترسیل کا نظام بھی متاثر ہوا، سیلاب سے بجلی سپلائی میں رکاوٹ آئی تھی، سیلاب سے متاثرہ بجلی کا نظام مکمل بحال کردیا ہے، اب صرف معمول کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، دن رات کی محنت کے بعد بجلی کا نظام بحال کیا گیا ہے۔

خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ دادو کے گریڈ اسٹیشن پر خطرہ ابھی بھی موجود ہے، پانی کا ریلا اس کی طرف بڑھ رہا ہے، ہم دادو گریڈ اسٹیشن کو بچانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں، دادو شہر چاروں طرف سے پانی میں گھیرا ہوا ہے، خیبرپختونخوا میں سیلاب سے بجلی کے کھمبے بھی پانی میں بہہ گئے تھے، یہ سیاست کا نہیں بلکہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کا وقت ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی کی حکومت اپنا کام کررہی ہے مگر کچھ لوگ اس ملک میں فساد پھیلانے چاہتے ہیں، کسی جتھے کے پاس جلسے کیلئے 10 کروڑ ہیں تو بہتر یہی تھا کہ وہ سیلاب متاثرین کیلئے استعمال ہوتے، سیلاب متاثرین کیلئے حکومت پنجاب کے پاس پیسے نہیں مگر وزرا کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے کیلئے 30 کروڑ روپے موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے