قائم علی شاہ

ملک کو70 فیصد سے زائد ریونیو دینے والے سندھ کا وفاق نے پانی بند کر دیا، قائم علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے  حکمران جماعت پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لے لیا، قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ ملک کو70 فیصد سے زائد ریونیو دینے والے سندھ کا وفاق نے پانی بند کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ پانی کے مسئلے پر قائم علی شاہ نے وفاق کو خوب آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سندھ میں پانی کی قلت پر وفاق کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، قائم علی شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ میں پانی کا مسئلہ بڑھتا جارہا ہے، وفاق تدارک نہیں کررہا، سندھ کا پانی روکنا ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ حکومت ارسا کا استعمال کرکے سندھ میں حالات خراب کرنا چاہتی ہے۔سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے کو وفاق مختلف شعبوں میں نظر انداز کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے