وزیراعلی سندھ

سندھ اسمبلی نے سب سے پہلے پاکستان کے حق میں قرارداد منظور کی۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی نے سب سے پہلے پاکستان کے حق میں قرارداد منظور کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں ان لوگوں کو یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے اس ملک کو استحکام دیا، ہمیں اس وقت یکجا رہنے کی ضرورت ہے، ایک بار پھر دہشت گرد کوشش کر رہے ہیں کہ اس ملک کو مشکل میں ڈالیں، آج کے روز ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہیے، کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور حصہ بن کر رہے گا۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پورے سندھ میں بچت بازار لگائے جارہے ہیں، سندھ میں ہر تحصیل، ہر ٹاون میں بچت بازار لگا رہے ہیں، آرڈیننس پاس کیا ہے جس سے قیمتیں کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی، اس آرڈینس کو سندھ اسمبلی سے بھی پاس کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت، پولیس، رینجرز، فوج اور انٹیلی جنس ادارے مل کر کام کررہے ہیں، 2 مذہبی شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کی تفتیش میں خود دیکھ رہا ہوں، آج پہلا روزہ بھی ہے میں سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے