خواجہ سلمان رفیق

خواجہ سلمان رفیق کی عوام سے کورونا کی بوسٹر ڈوز لازمی لگوانے کی اپیل

لاہور  (پاک صحافت) صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے عوام سے کورونا کی بوسٹر ڈوز لگوانی کی اپیل کر دی۔ خواجہ سلمان رفیق کا کہنا ہے کہ عوام سے کوروناکی بوسٹرڈوزلازمی لگوانے کی اپیل کرتے ہیں، عوام کو کورونا سے بچاؤ کیلئے تمام ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں کورونا ایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ کا اہم اجلاس ہوا جس میں صوبہ بھرمیں کورونا کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سی ایگ کے اجلاس کے دوران ماسک کے استعمال کی پابندی کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ سی ایگ کے اجلاس کے دوران مویشی منڈیوں میں رینڈم ٹیسٹنگ کے فیصلے پر عملدرآمد کروایا گیا ہے، پی کے ایل آئی میں کورونا وارڈ کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کورونا کی ٹیسٹنگ کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے، بوسٹر ڈوز لگا کر کورونا کے خلاف عوام کی قوت مدافعت بڑھانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے