احسن اقبال

ایک لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی میں سرٹیفکیشن کروائیں گے۔ وزیر منصوبہ بندی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی میں سرٹیفکیشن کروائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سالانہ غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری ڈیڑھ ارب ڈالر ہے، ویتنام میں سالانہ غیرملکی براہ راست سرمایہ کاری 30 ارب ڈالر تک ہے۔ سرمایہ کاری اور برآمدات کو ہنگامی طور پر فروغ دیا جائے گا، سی پیک کے تحت 28 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری آچکی، سی پیک سے پاکستان دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے جہاں دیگر شعبوں کو تباہ کیا سی پیک بھی نشانہ بنا۔ 2018 کے بعد حکومت کا منفی ایجنڈا تھا انتقامی سوچ تھی، اب دنیا کا پاکستان پر اعتماد بحال ہورہا ہے، گزشتہ حکومت نے جو بھی معاہدہ کیا ہم نے اس کو اون کیا۔ پاکستان اپنی معیشت بحال کررہا ہے، ہم نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردیں تاکہ دنیا میں کوئی ہم پر انگلی نہ اٹھا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی فرد یا سیاسی جماعت کی میراث نہیں، سب کا ملک ہے۔ پاکستان کو ٹیک آف پر لے جانے کے لئے دوبارہ موقع آیا، سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن سہولت ملے گی، توانائی کے لئے مقامی وسائل پر انحصار کریں گے اور سولر سسٹم سامان پاکستان میں بنائیں گے۔ آئی ٹی کو فروغ دیں گے اور آئی ٹی کی مدد سے برآمدات بڑھائیں گے۔

وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ پاکستان معدنیات سے مالامال ہے جس سے بھرپور استفادہ کریں گے، زراعت اور مائننگ پر روڈ شوز کریں گے، دفاعی شعبے میں برآمدات بڑھائی جائیں گی۔ بزنس مین ویزا آسان بنایا جارہا ہے، خصوصی سہولت کاری کونسل برائے سرمایہ کاری (ایس آئی ایف سی) پاکستان کیلئے ترقی کا نیا راستہ کھولے گی، پہلی کوشس ہوگی پاکستان میں غیرآباد لاکھوں ایکڑ اراضی آباد کریں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے