عالمی بینک

عالمی بینک کا کاسا 1000منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کا اعلان، پاکستان کا خیرمقدم

اسلام آباد (پاک صحافت) عالمی بینک نے کاسا 1000 منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد سے پاور ڈویژن نے اپنے اعلامیہ میں کاسا 1000منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے بتایا کہ حکومت کاسا منصوبے کی سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق حکومت نے عالمی بینک کا شکریہ ادا کرنے کیلئے مشترکہ ڈکلیریشن پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان مشترکہ ڈکلیریشن پر دستخط کیلئے کرغزستان اور تاجکستان کے ساتھ شامل ہوگیا۔

اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک نے افغانستان میں تعمیراتی کام شروع کرنے کیلئے درخواست کا بروقت جواب دیا۔ منصوبےمیں شامل تمام 3 پڑوسی ممالک نے منصوبے کی بحالی کیلئے درخواست کی تھی۔

اعلامیہ کے مطابق کاسا منصوبہ خطے میں توانائی کے اشتراک کے عزم کو آگے بڑھانے کی جانب اہم قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

حکومت سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی پر کام کررہی ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت سوشل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے