پاک فوج جوان

دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے پاک فوج کے تین جوان شہید

میران شاہ (پاک صحافت) شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے پاک فوج کے تین جوان شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے ضلع میران شاہ کے علاقے میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ہے۔ خودکش حملہ آور کا مقصد سیکیورٹی فورسز کی چوکی کو نشانہ بنانا تھا تاہم ڈیوٹی پر موجود فوجیوں کی جانب سے شبہ کی بنا پر خودکش حملہ آور کو بروقت پکڑنے سے بڑی تباہی ٹل گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خود کش دھماکے کے نتیجے میں نائب صوبیدار صاحب خان (عمر 41 سال سکنہ میانوالی)، نائیک محمد ابراہیم (عمر 40 سال سکنہ ڈیرہ اسماعیل خان) اور سپاہی جہانگیر خان (عمر 24 سال سکنہ مردان) نے جام شہادت نوش کیا جبکہ تین معصوم شہری واقعہ میں زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے