بلاول بھٹو

ایک ادارے سے عمران خان کے سہولتکار ہٹ گئے شائد دوسرے میں ابھی ہوں۔ بلاول بھٹو

لاڑکانہ (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ایک ادارے سے عمران خان کے سہولتکار ہٹ گئے ہیں شائد دوسرے میں ابھی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ ان کے سہولتکار سٹیبلشمنٹ میں بیٹھے ہیں تو انتخابات قبل از وقت ہوجائیں گے، ان کے الیکشن کی ضد کی یہی وجہ ہے۔ ان کا بیانیہ یہ ہے کہ الیکشن میں فوج ان کی مدد کرے، سارے ادارے ان کی ٹائیگر فورس بن کر کام کریں اور آئین سبوتاژ کرکے انہیں وزیراعظم بنایا جائے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا مستقبل تاریک ہے، یہ اب ماضی کا قصہ بن چکے ہیں، جیسے پرویز مشرف ماضی کا حصہ ہیں، ویسے ہی یہ بھی بن جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق پارلیمنٹ اپنی مدوت پوری کرے گی، 2007 تک کوئی پارلیمنٹ اپنی مدت پوری نہیں کر پاتی تھی مگر اب دو پارلیمنٹس اپنی مدت پوری کرچکی ہیں، اب بھی وزیراعظم کی تبدیلی کے باوجود پارلیمنٹ مدت پوری کرے گی جو کہ جموریت کی فتح ہے، اس سے آمریت کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے