عمران خان

عمران خان کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت

لاہور (پاک صحافت) توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو کل 11 بجے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو کل پھر طلب کرلیا، ان کو کیس سے متعلق دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیب کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بطور وزیراعظم 108 تحائف ملے، 58 جمع نہیں کروائے گئے۔ ان کو کل کیلئے نوٹس بھیجا لیکن پیش نہیں ہوئے۔

ذرائع کے مطابق نیب نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، نیب نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کل 11 بجے ریکارڈ سمیت پیش ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے