پاک ایران

پاک، ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کا سالانہ اجلاس

زاہدان (پاک صحافت) پاکستان ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کا سالانہ اجلاس ایران کے شہر زاہدان میں شروع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کے سالانہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی جبکہ کے ایران کے وفد کی قیادت گورنر جنرل سیستان بلوچستان حسین مدرس خیا بانی کررہے ہیں۔ بارڈر سیکیورٹی سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد میں اعلیٰ وفاقی و صوبائی حکام سکیورٹی اداروں کے افسران اور چیمبر آف کامرس کے نمائندگان بھی شریک ہیں۔ دو روزہ اجلاس میں بارڈر سکیورٹی، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں تعلقات کے فروغ سے متعلق معاملات ایجنڈہ کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فواد چوہدری

فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحفات) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 9 مئی کے مقدمات میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے