وفاقی کابینہ

وفاقی کابینہ کا امن و امان پر سمجھوتہ نہ کرنے کے عزم کا اظہار

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی کابینہ نے ملک میں امن و امان کی صورتحال پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں دہشت گردی کے واقعات میں شہید افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ وفاقی کابینہ نے ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی اور ملک میں امن و امان کی صورتحال پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے ختم کردیا جائے گا۔ کابینہ نے دہشت گردی کے خلاف مسلسل جدوجہد پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وفاقی کابینہ نے سینئر پارلیمنٹرین چوہدری اشرف کی 53 سال پرانے کیس میں گرفتاری پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے