مریم نواز

ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر بری

اسلام آباد (پاک صحافت) ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو بری کرتے ہوئے ان کی سزا معطل کرنے کا حکم صادر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے سزا کالعدم قرار دے دی ہے اور دونوں کو بری کردیا ہے۔ فیصلے کے ساتھ ہی مریم نواز پر لگا نااہلی کا چارج بھی ختم ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ عدالت نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں 7 سال اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔ جو اب اسلام آباد ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دیتے ہوئے دونوں کو اس کیس سے بری کرنے کا فیصلہ جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے