منظور وسان

ملک میں اب بہت سارے راز فاش ہوں گے۔ منظور وسان

کراچی (پاک صحافت) منظور وسان کا کہنا ہے کہ ملک میں اب بہت سارے لوگوں کے خفیہ راز فاش ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے نئی پیش گوئیاں کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکتوبر اور نومبر بڑے خطرناک ہیں، ملک میں نئے الیکشن 2023 میں ہوں گے، یہ بھی ہو سکتا ہے کہ الیکشن ایک سال کے لیے آگے چلے جائیں۔

منظور وسان کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں جب بھی الیکشن ہوں فری اینڈ فیئر ہوں اور حکومت کی مدت بھی پوری ہو، اب پرانے چہرے آرام کریں گے اور نئے چہرے جیلوں میں جائیں گے، کچھ خیرپور جیل میں بھی آئیں گے، ان کی خدمت میں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بھی متحرک ہوگی اور اسٹیبلشمنٹ بھی متحرک ہوگی، پہلے ہی کہا تھا بہت سی آڈیوز اور ویڈیوز لیک ہوں گی جو سب دیکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے