مریم نواز

نواز شریف بہت جلد پاکستان واپس آئیں گے۔ مریم نواز

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی نے نواز شریف اور شریف خاندان کو سرخرو کیا ہے۔ نواز شریف بہت جلد پاکستان واپس آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کے فیصلے کے بعد میں اپنے وکلاء اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ 6 سال بعد آج فیصلہ آیا ہے اتنا کڑا احتساب پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی لیڈر کا نہیں ہوا اور کوئی لیڈر ایسا نہیں آیا جو اس طرح سے ان سب سے سرخرو ہوا ہو۔

مریم نواز کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف نے کہا تھا کہ میں اس احتساب کا سامنا کروں گا، میرا خاندان بھی اس احتساب کا سامنا کرے گا اور آج اس احتساب سے ہم بری ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں عمران خان سے پوچھنا چاہوں گی کہ اللہ نے تمہیں جھوٹا ثابت کیا ہے اب کیا کرو گے، میں ان سے کہتی ہوں جس طرح اسحاق ڈار واپس آئے ہیں اسی طرح نواز شریف بھی بہت جلد واپس آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے