بجلی

نگراں حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے پلان تیار

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران حکومت کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا معاملہ حتمی شکل اختیار کرگیا ہے۔ اکتوبر میں 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے بلوں میں 3 ہزار روپے تک کمی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق 60 ہزار سے 70 ہزار روپے تک بجلی کے بلوں والے صارفین کے بلوں میں 13 ہزار روپے تک کمی ہوگی۔

نگران حکومت کی عوامی ریلیف کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

یاد رہے کہ بجلی کے بل زیادہ آنے کی وجہ سے ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے